نئی دہلی ،15؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)موبائل کنکشن کو آدھار نمبر سے جوڑنے کی میعاد31مارچ 2018تک بڑھائے جانے کو ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی تنظیم سی اواے آئی کمپنیوں کے لئے ایک بڑی راحت بتایا۔اس نے کہاکہ اس سے گاہکوں کو بھی فوری طور پر راحت ملے گی۔سی اواے آئی کے ڈائریکٹر جنرل راجن میتھیوز نے کہاکہ ہم خوش ہیں کہ میعادمیں توسیع کی گئی ہے۔پچھلی میعاد کی بنیاد پر قوانین کے ساتھ عمل کرنے میں ہمیں (ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں)بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ صارفین کے لئے بھی یہ ایک اچھی خبرہے کیونکہ اس سے انہیں اس کام کے لئے اور وقت مل جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے آج آدھار کو مختلف منصوبوں، فلاح و بہبود کے منصوبوں اور موبائل سے جوڑنے کی میعاد کو اگلے سال 31مارچ تک کے لئے بڑھا دی ہے۔